حیدرآباد میں فرضی خاتون پولیس کانسٹیبل گرفتار، نوکری اور محبت کے نام پر متعدد نوجوانوں کو دے رہی تھی دھوکہ

حیدرآباد میں ایک فرضی خاتون پولیس کانسٹیبل دندناتی پھر رہی تھی آخر کار پولیس نے اشونی ریڈی نامی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ اشونی کئی سالوں سے فرضی شناختی کارڈ کے ساتھ حیدرآباد کی سڑکوں پر گھوم رہی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اشونی نے انٹر تک تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد فرضی شناختی کارڈ بناکر یہ دعویٰ کررہی تھی کہ وہ حیدرآباد میں پولیس کانسٹبل کے طور پر کام کررہی ہے۔
اس نے کچھ نوجوانوں کو پولیس میں نوکری دلانے کے نام پر دھوکہ دیا۔ ایک نوجوان نے اس خاتون کے خلاف آصف نگر پولیس میں شکایت درج کرائی۔ تاہم ٹاسک فورس پولیس کو اشونی کے بارے میں پتہ چلاکہ وہ فرضی کانسٹبل بن کر لوگوں کو دھوکہ دے رہی ہے تاہم اسے گرفتار کرکے لنگر ہاوس پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے والی اشونی آخر کار پولیس کی گرفت میں آگئی۔ ٹاسک فورس پولیس نے جعلی کانسٹیبل کو پکڑ کر پولیس کا شناختی کارڈ ضبط کرلیا۔ جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی تو انکشاف ہوا کہ وہ نہ صرف نوکریوں کے نام پر بلکہ شادیوں کے نام پر بھی فراڈ کرتی تھی۔
اشونی نے پہلے ECIL علاقے کے روہت کشور سے محبت کی اور اس سے شادی کی تھی۔ دو بچوں کی پیدائش کے بعد دوسرے نوجوان کے ساتھ غیر ازدواجی تعلقات کا سلسلہ جاری رہا۔ پولیس کی جانچ سے پتہ چلا کہ وہ ابھیشیک نامی نوجوان کے ساتھ رہ رہی ہے جو فی الحال مہدی پٹنم میں رہ رہا ہے۔ فی الحال اشونی اپنے شوہر اور دیگر دو بوائے فرینڈز کو دھوکہ دے رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں