کرناٹک میں ’لو جہاد قانون‘ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ، نصاب سے ہیڈگوار اور ساورکر ہوں گے باہر

(دکن فائلز ڈاٹ کام) کرناٹک میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں واپسی کے ساتھ ہی سابق میں بی جے پی کی جانب سے کئے گئے متنازعہ فیصلوں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ بڑے آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ آج کانگریس حکومت کی جانب سے متنازعہ لو جہاد قانون کو واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
سدارامیا کابینہ نے کرناٹک میں جبری تبدیلی مذہب قانون کو واپس فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے ایک اور قدم آگے بڑھتے ہوئے اسکولی نصاب میں بھی متعدد تبدیلیوں سے متعلق سفارشات کو منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ سابق میں بی جے پی حکومت نے نصابی کتابوں میں بڑے پیمانہ پر تبدیلیاں کی تھیں۔
اطلاعات کے مطابق نصاب میں ضروری تبدیلیوں کےلئے کانگریس حکومت نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی ہے۔ اب نصاب کی کتابوں سے جہاں ہیڈگیوار اور ساورکر کو ہٹایا جائے گا، وہیں نہرو اور امبیڈکر کی انٹری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں