(دکن فائلز ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں ایک بار پھر ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی گئی۔ اورنگ زیب کی تصویر کا بہانہ بناکر ہنگامہ کیا جارہا ہے۔ کولہاپور اور احمد نگر کے بعد اب کچھ فرقہ پرست طاقتوں کی وجہ سے لاتور میں کشیدگی پھیل گئی۔
اطلاعات کے مطابق لاتور ضلع میں اوسا تعلقہ کے تلنی میں ایک شخص نے اورنگ زیب کی تصویر کا اسٹیٹس رکھا جس کے بعد کچھ ہندو تنظیموں کی جانب سے شدید اعتراض جتاتے ہوئے علاقہ میں بند منانے کا اعلان کیا اور اس دوران جم کر ہنگامہ کیا گیا جبکہ پولیس نے اورنگ زیب کا اسٹیٹس رکھنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرتے ہوئے ہندو تنظیموں کے احتجاج کو رکوادیا۔ اب علاقہ میں حالات قابو میں ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں کولہاپور اور احمد نگر میں اورنگ زیب اور ٹیپو سلطان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لوگوں کے خلاف پولیس نے سخت کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور اب تک 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔


