بڑی خبر: مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، معتمد صدر مجلس علما دکن منتخب

(دکن فائلز ڈاٹ کام) صدر مجلس علمائے دکن کے پریس نوٹ کے مطابق آج بتاریخ 16 جون بروز ہفتہ درگاہ حضرت شاہ خاموشؒ نامپلی میں صدر مجلس علمائے دکن کا اجلاس بغرض انتخاب معتمد صدر مجلس علمائ دکن حسن عمل درآمد قدیم بوجہ سانحہ ارتحال حضرت مولانا سید شاہ قبول بادشاہ شطاریؒ منعقد ہوا۔
جس میں بہ اتفاق آرا اراکین صدر مجلس علما دکن حضرت مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ کا معتمد صدر مجلس علما دکن کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لایا گیا۔
اس اجلاس کی صدارت جسٹس سید شاہ محمد قادری نے کی اور اس اجلاس میں بضمن سانحہ ارتحال سید شاہ قبول بادشاہ قادری شطاریؒ اور مفتی محمد عظیم الدینؒ (صدر مفتی جامعہ نظامیہ) کی تعزیتی قرارداد منظور کی گئی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور دعا مغفرت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں