شریعت کی حفاظت کےلئے ملت کا ہر فرد ایک سپاہی، ملک میں یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے خلاف فوری طور پر لا کمیشن سے رجوع ہوں، تجاویز بھیجنے کی مہم میں ائمہ و نوجوان آگے آئے، علمائے کرام و دانشوران کی دردمندانہ اپیل (تفصیلی رہنمائی)

لا کمیشن نے یکساں سیول کوڈ پر ایک نیا مشاورتی عمل شروع کیا ہے جس کے تحت کمیشن نے عام لوگوں کے علاوہ سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں اور اداروں سے آرا طلب کی ہے۔ 30 دنوں کے اندر لا کمیشن کو اپنی رائے سے واقف کروانا ہے۔
اب ملت کے ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شریعت کی حفاظت کےلئے فوری طور پر لا کمیشن سے رجوع ہوں اور ملک میں یکساں سیول کوڈ کی مخالفت میں اپنی رئے رکھے۔
مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا بانی و محرک منبرو محراب فاونڈیشن انڈیا، مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء آندھرا تلنگانہ، مولانا محمد ارشد علی قاسمی سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھراپردیش، محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان کے علاوہ دیگر علمائے کرام و دانشوران نے اس سلسلہ میں بڑے پیمانہ پر عوامی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ائمہ اور ملت کے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ ملک میں شریعت کی حفاظت اور یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے پیمانہ پر ملت کا ہر فرد اپننے طور پر کروڑوں کی تعداد میں لا کمیشن سے رجوع ہوں اور جلد ازجلد اپنی رائے سے واقف کروائے۔ یکساں سیول کوڈ کے خلاف اپنی رائے کو بذریعہ خط یا ای میل روانہ کریں، اس کےلئے عام لوگوں کی رہنمائی کےلئے ائمہ و نوجوانوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔
آپ اپنی رائے اس ای میل یا پتہ پر بھیج سکتے ہیں:
member secretary-rci@gov
Address:
Member Secretary Law COmmission Of India,
4th Floor, Lok Nayak Bhawan,
Khan Market, New Delhi – 110003

لا کمیشن کو اپنی رائے اس طرح بھی روانہ کی جاسکتی ہے۔ (خط کا نمونہ):

Respected Member Secretary,
Law Commission of India,
New Delhi.

I, …………………………. ()strongly condemn the idea of Uniform Civil Code (UCC).
Muslims of India have been practicing their personal law for more than 14 centuries. Our India is a cultural hub of different sections of the whole world. Its diverse cultures and communities are the beauty, identity and the pride of Indian society. I, therefore, strongly believe in personal law and rejecting the idea of UCC. Please do not disturb cultural heritage of India.

Thanking you in anticipation Sir.
Your brotherly,
……………….,
Hyderabad.

مزید تفصیلات کےلئے ‘دکن فائلز‘ (اردو نیوز پورٹل) سے فون نمبر یا واٹس ایپ نمبر 8500654709 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں