اترپردیش اور بہار میں شدید ہیٹ ویو کا قہر ، لو لگنے سے 3 دنوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک

(دکن فائلز ڈاٹ کام) ملک کے بیشتر علاقہ میں ہیٹ ویو کا قہر جاری ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں گزشتہ 3 دنوں سے جاری شدید ہیٹ ویو کی وجہ سے ایک سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اترپردیش میں 55 سے زائد اور بہار میں 45 سے زائد افراد لو لگنے سے ہلاک ہوگئے۔
اس دوران اتر پردیش لو لگنے سے تقریباً 500 افراد متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال میں شریک کیا گیا۔ ان میں سے زیادہ تر لوگوں کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔
بہار کے 11 اضلاع میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں