یتیم نابالغ لڑکی کو آشرم میں دو سال تک جنسی ہوس کا شکار بنانے والا سوامی گرفتار

(دکن فائلز ڈاٹ کام) آندھرا پردیش میں ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ آشرم میں رہنے والی ایک نابالغ یتیم لڑکی نے درندہ صفت سوامی جی پر اس کی دو سال تک عصمت دری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وشاکھاپٹنم کے وینکوجی پالم گناانند آشرم کے سوامی کے خلاف اسی آشرم میں رہنے والی نابالغ یتیم لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی کے اس کے ساتھ سوامی نے دو سال تک مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی ہے، جس کے بعد فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے سوامی جی کو پیر کی رات گرفتار کر لیا۔
متاثرہ کی عمر 15 سال بتائی جارہی ہے جبکہ اس کے والدین کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد اس کے رشتہ داروں نے دسویں جماعت تک تعلیم دلائی اور اسے وشاکھاپٹنم میں نیو وینکوجی پالم کے قریب المانند آشرم میں بھیج دیا۔ متاثرہ کی شکایت کے مطابق آشرم میں آنے کے کچھ دن بعد سے ہی اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ لڑکی نے الزام لگایا کہ پورنانند سوامی جی ہر روز اسے کمرہ میں لے جاتے اور اسے جنسی ہوس کا شکار بناتے۔ متاثرہ نے سوامی جی پر تشدد کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 جون کو لڑکی کسی طرح آشرم سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس اسٹیش میں درندہ صفت سوامی کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔
اسی دوران سوامی نے اس کے خلاف سازش کی بات کہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں