(دکن فائلز ڈاٹ کام) مشہور و معروف اداکار و میگا اسٹار چرنجیوی دادا بن گئے۔ ان کے فرزند رام چرن اور بہو اپاسنا والدین بن گئے۔ اپاسنا نے آج صبح جوبلی ہلز اپولو اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا۔ اپولو ہسپتال نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ میگا شہزادی کی آمد کے ساتھ ہی چرنجیوی کے گھر میں جشن کا ماحول ہے۔
میگا شہزادی کی میگا فیملی میں آمد کے ساتھ ہی کونڈیلا اور کامینینی خاندانوں میں خوشی سے لہر ہے۔ اپاسنا نے حیدرآباد کے اپولو اسپتال میں ایک بچی کو جنم دیا۔ وہ گذشتہ پیر کو ڈیلیوری کے لیے اسپتال آئی تھیں۔ اس دوران اپاسنا کی والدہ، چرنجیوی کی بیوی سریکھا اور رام چرن بھی اسپتال میں موجود تھے۔
اطلاعات کے مطابق بچی کی پیدائش کے بعد رام چرن نے دو ماہ کے لئے شوٹنگ سے بریک لے لیا. یہ دو مہینے وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے ساتھ گزاریں گے۔
رام چرن اور اپاسنا کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔ دونوں نے 12 دسمبر 2022 کو اعلان کیا تھا کہ وہ والدین بننے جا رہے ہیں۔