(دکن فائلز ڈاٹ کام) کرناٹک پولیس نے کالج کی طالبات کے فحش ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے رہنما کو شیو موگا ضلع میں گرفتار کرلیا۔ ملزم پرتیک گوڑا اے بی وی پی کی تیرتہلی یونٹ کا صدر ہے۔
پولیس نے کہا کہ پرتیک کی جانب سے جو ویڈیو شیئر کئے گئے ان میں کالج کی کئی طالبات کے قابل اعتراض فحش مناظر ہیں۔ قبل ازیں نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا نے وائرل ویڈیوز کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی اور اے بی وی پی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
اے بی وی پی کے رہنما پرتیک پر کالج کی معصوم طالبات فحش تصاویر اور ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔


