’20 جون کو عالمی یوم غدار منایا جائے! اقوام متحدہ سے سنجے راوت کے مطالبہ

(دکن فائلز ڈاٹ کام) شیوسینا (ادھو ٹھاکرے) کے سینئر رہنما سنجے راؤت نے اقوام متحدہ سے 20 جون کو ’عالمی یوم غدار‘ منانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں ایک خط لکھ کر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس سے کہا کہ 20 جون کو عالمی یوم غدار کے طور پر منایا جائے جس طرح 21 جون کو عالمی یوم یوگا منایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال قبل 20 جون کو ہی ایکناتھ شندے کی قیادت میں شیوسینا کے چالیس ارکان اسمبلی نے ادھو ٹھاکرے کی حکومت کے خلاف بغاوت کی تھی۔ جس کے بعد ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں چل رہی مہاوکاس اگھاڑی کی حکومت گر گئی تھی اور بی جے پی کے ساتھ ملکر شندے گروپ نے مخلوط حکومت بنائی۔
سنجے راؤت نے اقوام متحدہ کو لکھے خط میں بتایا کہ ایک سال قبل 20 جون کو ایکناتھ شندے نے ہماری پارٹی کے 40 ارکان اسمبلی کے ساتھ بی جے پی کی مدد سے پارٹی کو توڑ کر نئی حکومت بنالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں