حیدرآباد: زیرتعمیر فلائی اوور کا سلاب منہدم، 10 زخمی، 3 کی حالت نازک

ایل بی نگر میں ساگر رنگ روڈ پر زیر تعمیر فلائی اوور کا ایک بڑا حصہ منہدم ہونے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ منگل کی نصف شب کے بعد پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ مکسر بنانے والی لاری کی وجہ سے پیش آیا۔ بیرامل گوڈا فلائی اوور کا سلاب گر گیا۔ دونوں ستونوں کے درمیان کا سلاب گر گیا۔ حادثہ رات تین بجے پیش آیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے تین کی حالت تشویشناک بتایا جارہی ہے۔ اس حادثے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق اتر پردیش اور بہار سے بتایا جارہا ہے۔
جی ایچ ایم سی کمشنر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی تحقیقات کی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں