ملک کے وزیراعظم کون ہیں؟ سوال کا جواب نہ دینے پر دلہن نے شادی ٹوڑدی

اترپردیش کے غازی پور ضلع میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا۔ ملک کے وزیر اعظم کا نام نہ جاننا ایک آدمی کی شادی کے ٹوٹنے کا سبب بنا۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم کون ہیں؟ نہ بتانے والے نئے دولہے کی شادی ٹوٹ گئی کیونکہ وہ دلہن کے بھائی اور بہن کے سوال کا جواب نہ دے سکا۔ یہ دلچسپ واقعہ اتر پردیش کے غازی پور ضلع میں پیش آیا۔ رنجنا نامی نوجوان لڑکی کی شادی اس ماہ کی 11 تاریخ کو شیوا شنکر نامی شخص سے طئے پائی تھی۔

تاہم شادی کے کچھ روز بعد دلہن کے گھر پر ایک چھوٹی سی تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر دولہے نے رنجنا کی چھوٹی بہن اور اس کے بھائی سے گفتگو کی۔ اس دوران رنجنا کی بہن نے شیوا شنکر سے سوال کیا کہ ملک کے وزیر اعظم کون ہیں؟ چونکہ شیوا شنکر اس کا جواب نہیں دے سکا اس لیے سبھی رشتہ داروں نے اس کا مذاق اڑایا۔ یہ سب دیکھ کر دلہن رنجنا نے اپنی توہین محسوس کی اور شیوا شنکر کے ساتھ اپنی شادی کو منسوخ کرنے اور دلہے کے چھوٹے بھائی اننت سے شادی کرنے کا اعلان کردیا۔ نئی شادی شدہ دلہن نے شادی کے کچھ روز بعد ہی دولہے کے چھوٹے بھائی سے شادی کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں