نماز کے دوران معصوم بچہ امام صاحب کے پاس جاپہنچا، ترک امام کے حسن سلوک کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل (ویڈیو ضرور دیکھیں)

(دکن فائلز ڈاٹ کام) ترکیہ کے شہر استنبول کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں امام مسجد اور کمسن بچے کے درمیان محبت بھرے لمحات دیکھے گئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی اس ویڈیو میں بتایا گیا کہ یہ استنبول کی ویڈیو ہے جس میں ننھا بچہ نماز کے دوران ہی امام مسجد کے پاس پہنچ گیا۔ امام مسجد جو تلاوت کررہے تھے، بچے کی طرف متوجہ ہوئے، وہ بچے سے کھیلتے رہے اور ساتھ تلاوت بھی کرتے رہے۔

وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے امام مسجد کے حسنِ سلوک کو سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رمضان المبارک میں بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی جس میں نماز تروایح کے دوران امام مسجد کے کندھوں پر بلی چڑھ کر بیٹھ گئی تھی تاہم امام نے قرأت جاری رکھی، یہ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

مذکورہ ویڈیو افریقی ملک الجزائر کی تھی جس میں دیکھا گیا کہ امام نماز تراویح کے دوران قرأت کر رہے ہیں اور اچانک بلی ان کے اوپر چڑھنا شروع کردیتی ہے۔

امام کو اس دوران بلی کو گرنے سے بچانے کیلئے اپنے ہاتھ سے سہارا دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، پھر بلی امام کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ جاتی ہے اور امام قرأت جاری رکھتے ہیں۔

کچھ دیر کندھے پر بیٹھے رہنے کے بعد بلی چھلانگ لگاکر وہاں سے چلی جاتی ہے اور امام رکوع میں چلے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں