تلنگانہ اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کا اعلیٰ سطحی وفد تین روزہ دورہ پر حیدرآباد پہنچ گیا

(دکن فائلز ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن آف انڈیا کا ایک اعلیٰ سطحی وفد تین روزہ دورے پر حیدرآباد پہنچ گیا ہے، جو یہاں اسمبلی انتخابات کے احسن انعقاد کیلئے انتظامات کا جائزہ لے رہا ہے۔
تلنگانہ میں موجودہ اسمبلی کی میعاد اگلے سال جنوری میں ختم ہورہی ہے۔ سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل الیکشن کمیشن کا یہ وفد ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر، خصوصی پولیس نوڈل آفیسر اور دیگر متعلقہ ریاستی حکام کے ساتھ میٹنگیں کرکے چناو سے جڑے سیکورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ECI وفد اگلے دو روز کے دوران ضلع کلکٹروں، پولیس کے SSPs اور دیگر سینئر حکام کے ساتھ آئندہ چناو کی تیاریوں کے بارے میں گفت وشنید کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں