مندر میں ہتھیاروں کی ٹریننگ پر کیرالہ ہائی کورٹ کا آر ایس ایس کے کارکنوں کو نوٹس

(دکن فائلز ڈاٹ کام) کیرالہ ہائی کورٹ نے آر ایس ایس کے ارکان کو مندر کے احاطے میں بڑے پیمانے پر ماس ڈرل اور ہتھیاروں کی مبینہ ٹریننگ کے سلسلہ میں ایک نوٹس بھیجا ہے۔
لائیو لا کے مطابق ترواننت پورم کے سری سرکارا دیوی مندر کے احاطے میں آر ایس ایس کے ارکان کی طرف سے بڑے پیمانے پر مشق اور ہتھیاروں کی ٹریننگ کے خلاف دو بھکتوں کے علاوہ مندر کے آس پاس رہنے والوں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آر ایس ایس کے ارکان کی ٹریننگ و دیگر سرگرمیوں سے مندر میں آنے والے عقیدت مندوں اور زائرین بالخصوص خواتین و بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آر ایس ایس کی ٹریننگ کے خلاف دائر درخواست میں مزید بتایا گیا کہ سنگھیوں کے بڑے پیمانے پر ڈرل اور ہتھیاروں کی ٹریننگ کے ایک حصے کے طور پر بلند آواز میں نعرے لگائے جاتے ہیں جس سے اطراف کے ماحول میں خلل پڑتا ہے اور مندر کا پرامن ماحول ابتر ہوجاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں