تلنگانہ کے وزیر کے ٹی راما راو نے اپل چوراہے پر بنائے گئے اسکائی واک کا افتتاح انجام دیا۔ یہ اسکائی واک ایچ ایم ڈی اے کی جانب سے چھتیس کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے جو کہ شہر کا سب سے بڑا اسکائی واک ہے۔
اس کی لمبائی 665 میٹر اور چوڑائی چار میٹر ہے۔ اپل چوراہے کے تمام بس اسٹاپس اور میٹرو اسٹیشن کو جوڑتے ہوٹے یہ پل پیدل راہ گیروں کے لئے بنایا گیا ہے جس میں آٹھ مقامات پر لفٹس اور چار مقامات پر اسکیلٹرس، چھ مقامات پر سیڑھیاں بنائی گئی ہیں۔
ناگول روڈ، رامنتاپور روڈ، جی ایچ ایم سی تھیم پارک، جی ایچ ایم سی آفس، ورنگل بس اسٹاپ، اپل پولیس اسٹیشن اور اپل برقی سب اسٹیشن پر اس کے انٹری اور اگزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔


