وزیر اعظم نریندر مودی عنقریب ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ان کے دورہ کو قطعیت دی گئی ہے ۔ 8 جولائی کو وزیر اعظم ورنگل کا دورہ کریں گے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس دورہ کے سلسلہ میں وزیر اعظم قاضی پیٹ ۔ ویاگن ۔ اوور ہالن سنٹر کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اسی طرح وزیر اعظم ورنگل میگا ٹیسکٹائل پارک کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ بعدازاں یہاں منعقد ہونے والے ایک جلسہ سے مودی خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم کے دورہ کے پیش نظر ریاستی بی جے پی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر انتظامات کئے جارہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments