دینی مدارس ملتِ اسلامیہ کا قیمتی سرمایہ، منفی سازشوں سے بیداری ضروری! ’’تحفظ مدارس و مساجد بورڈ‘‘ کی تشکیل: مولانا جعفر پاشاہ صدر منتخب

حیدرآباد (پریس نوٹ) دینی مدارس ملتِ اسلامیہ کا ایک عظیم سرمایہ ہیں، جو قیامِ دین، تحفظِ شریعت اور امت کی دینی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ مدارس اپنے طے شدہ مقاصد کے تحت پوری سنجیدگی، اخلاص اور تسلسل کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آج معاشرے میں دین کی جو روحانی بہاریں، فکری بیداری اور اسلامی شعور نظر آتا ہے، وہ انہی دینی مدارس کی شبانہ روز محنتوں اور قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

تاہم موجودہ حالات میں اسلام دشمن قوتیں مختلف خطرناک منصوبوں کے ذریعے دینی مدارس کو کمزور کرنے اور ان کے وجود کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جو پوری ملت کے لیے نہایت تشویش ناک اور قابلِ غور امر ہے۔ ان سازشوں کا ایک اہم پہلو دینی مدارس کے خلاف شکوک و شبہات پیدا کرنا اور مدارس سے وابستہ افراد، علماء اور ذمہ داران کے درمیان اختلافات اور خلیج کو ہوا دینا ہے۔

اس نازک مرحلے پر ملتِ اسلامیہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان منفی سازشوں کو بروقت سمجھیں، ان کا فکری و عملی طور پر مقابلہ کریں اور دینی مدارس کے نظام کو اکابرِ ین امت کے متعین کردہ اصولوں اور نقشِ قدم پر مضبوطی سے قائم رکھے۔ یہی طرزِ عمل ہماری دینی بقا اور فکری استحکام کی ضمانت ہے۔

تحفظ مدارس و مساجد بورڈ کی تشکیل کے دوران مختلف علماء و قائدین نے ان خیالات کا اظہا رکیا انہوں نے کہا کہ ملک کے دستور میں مسلمانوں کو اپنے ادارے قائم کرنے اور اپنے مذہب کی تعلیم دینے کی مکمل آزادی حاصل ہے اور دینی مدارس دستور کے دائرہ کار میںپوری آزادی کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔

حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے آئے دن مدارس اور مساجد کو نشانہ بنایا جارہا ہے، اور ان سے مختلف سوالات سے ایک خوف کی فضا قائم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ، اس اجلا س میںملت کے تمام طبقات سے اپیل کی گئی کہ وہ دینی مدارس کے ساتھ اپنا اعتماد، تعاون اور وابستگی برقرار رکھیں، تاکہ اسلام کے یہ مضبوط قلعے مزید مستحکم ہوں اور آنے والی نسلوں کے لیے دینِ متین کی حفاظت کا ذریعہ بنتے رہیں۔

مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب اتفاق رائے کے ساتھ صدر اور مفتی معراج الدین علی ابرار صاحب کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا، نائب صدور میںمولانا محمد بانعیم مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ وآندھرا۔مولانا نعمان بدر قاسمی کو ناظم دار العلوم سبیل السلام حیدرآباد منتخب کیا گیا۔ اور دیگر ذمہ داروںکا انتخاب عمل میں آیا۔

مولاناسیدا حسان الدین قاسمی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ اور مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا اس بورڈ کی سرپرست ہوں گے۔

حاضرین میں مولانا صابر خان صاحب قاسمی جامعہ سراج العلوم حشمت پیٹ، حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ۔مولانا مصباح الدین حسامی ناظم جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات مصری گنج،مولانا سید عتیق زید ناظم جامعۃ الطاہرات،مولانا صدیق احمد حسامی مہتمم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما،مولاناغوث خان، مفتی عمیر احمد قاسمی نائب قاضی شریعت امارت ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش،مولانا ولی اللہ قاسمی،حافظ عبد المنان اشرفی صدر آل انڈیا ضیاء بیت المال ٹرسٹ،مولانا مقصود یمانی ایڈیٹر الہلال میڈیا پورٹل کے علاوہ دیگر علماء موجود رہے،مولانا مصباح الدین حسامی کی قرأت سے آغاز اور صدر اجلاس کی دعا پریہ اجلاس اختتام کو پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں