ایمسٹ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا آج سے آغاز ہوگیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں فیس کی ادائیگی اور سیلف رپورٹنگ کی تاریخ کل ختم ہوگئی تھی ۔
پہلے مرحلے میں 70 ہزار 665 امیدواروں کونشستیں حاصل ہوئی ۔ تاہم 53 ہزار امیدواروں نے سیلف رپورٹنگ کی ہے ۔ تقریبا 18 ہزار طلبا نے ابھی تک فیس داخل نہیں کی ۔
پہلے مرحلے میں جن طلبا کو دی گئی نشستیں پسند نہیں ہے تو وہ دوسرے مرحلے میں اپنی پسند کے کالج اور برانچ کےلئے درخواست دے سکتے ہیں ۔


