نئی دہلی کے گاندھی نگر علاقے میں آج علی الصبح ایک پلائی ووڈ کی دکان میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
اطلاع کے بعد موقع پر فائر بریگیڈ کی بیس سے زائد گاڑیاں پہنچ گئیں اور بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ وہیں دکان کے مالک نے بتایا کہ صبح چار بجے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد فوری طور پر پولیس اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی۔
فائر آفیسر نے بتایاکہ علی الصبح کال موصول ہونے کے بعد بیس سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کےلئے کافی مشقت کرنی پڑی۔


