عالمی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹیم انڈیا کے کھلاڑی 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کا نام تحریر کردہ جرسی پہنیں گے۔ اس بار پاکستان ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کر رہا ہے لیکن، ہند۔پاکستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سری لنکا پاکستان کے ساتھ مشترکہ طور پر ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔
کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ٹیم انڈیا کی جرسی پر پاکستان تحریر ہوگا اور اسے ہندوستانی کھلاڑی پہنیں گے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی پاکستان کا نام درج جرسی پہنے ہوئے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ اس بار پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی کر رہا ہے، اس لئے ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیموں کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپا گیا ہے۔ اسی لیے ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت ہندوستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی میدان میں پاکستان کے نام والی جرسی پہن کر اتریں گے۔