اللہ اکبر: فلسطینی موذن کی قابل رشک موت، فجر کی اذان دی، سنت نماز ادا کی اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے خالق حقیقی کے پاس چلے گئے (ایمان کو تازہ کرنے والی ویڈیو ضرور دیکھیں)

دنیا بھر کے مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ حالت ایمان میں وہ اس دنیا سے رخصت ہوں۔ فلسطین میں ایک مسجد کے موذن کو قابل رشک موت آئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکستا ہے کہ فلسطین کی ایک مسجد کے موذن نماز فجر سے قبل مسجد میں آتے ہیں اور نمازیوں کی سہولت کے انتظامات کرتے ہیں۔ موذن مسجد کے کھڑی دروازے اور پنکھے کھولتے ہیں تاکہ آنے والے نمازیوں کو پُر سکون اور ٹھنڈا ماحول مل سکے۔ پھر نماز ادا کرنے والے نمازیوں کے لیے ترتیب سے کرسیاں رکھتے ہیں، اذان دیتے ہیں۔

اذان دینے کے بعد موذن مسجد ایک کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں اور قرآن کریم کی تلاوت شروع کر دیتے ہیں۔ یہ تمام منظر مسجد میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گئے۔ 39 سیکنڈ کی اس روح پرور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظامات مکمل کرنے کے بعد پہلے وہ کرسی پر فجر کی سنتوں کی ادائیگی کرتے ہیں اس کے بعد تلاوت قرآن پاک شروع کر دیتے ہیں کہ اچانک دوران تلاوت اچانک ان کی گردن ایک طرف ڈھلک جاتی ہے اور ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر جاتی ہے۔

ایمان کو تازگی اور توانائی بخشنے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں