’فوت شدہ ماں کی لاش سے چھ دن لپٹی تین سالہ بچی سمجھتی تھی کہ ماں سوئی ہوئی ہے‘

مصر میں بحیرہ احمر کی گورنری کے شہر الغردقہ میں ایک انسانی المیہ اس وقت پیش آیا جب اہل علاقہ کو 6 روز قبل فوت ہونے والی خاتون اور اس کی تین سالہ بھوکی پیاسی بچی کا پتا چلا۔ العربیہ اردو کے مطابق پڑوسیوں کو چھوٹی بچی کے مسلسلے رونے کی آواز آنے لگی تو انہوں نے خاتون سےرابطے کی کوشش کی تاہم گھر کے اندر سے انہیں کوئی جواب نہ ملا۔

اہل محلہ نے پولیس کو مطلع کیا۔ انہوں نے اس کے گھر کے اندر سے بچی کی مسلسل چیخیں سنیں۔ انہوں نے اپارٹمنٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا لیکن کسی نے جواب نہیں دیا جس سے انہیں یقین ہو گیا کہ بچہ اپارٹمنٹ میں بند ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اس جگہ پر پہنچی اور اپارٹمنٹ میں داخل ہونے پر پتا چلا کہ چھوٹی بچی اپنی مردہ ماں کی لاش کے ساتھ لپٹی ہوئی ہے اور بھوک اور پیاس سے نڈھال ہے۔ تحقیقات اور فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوا کہ ماں ایمان کی عمر 31 سال تھی جو کفر الشیخ گورنری کے شہر قلین سے تھی اور وہ 6 دن قبل انتقال کر گئی تھی۔ جب کہ اس کی لاش گھر کے اندر رہی۔ اس پورے عرصے میں چھوٹی بچی جو اپنی ماں کے ساتھ اکیلی رہتی تھی۔ اسے لگا کہ ماں سو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں