’چندریان 4 میں چاند پر بھیج دیں گے‘ روزگار کا مطالبہ کرنے والی خاتون کو منوہر لال کھٹر نے خاموش کرادیا (ویڈیو دیکھیں)

حیدرآباد (دکن فائلز) ہریانہ کے وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ایک عوامی پروگرام کے دوران خاتون کی جانب سے روزگار کا مطالبہ کرنے پر اسے چندرائن 4 پر بھیجنے کی بات کہہ کر چپ کرادیا۔ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حصار میں عوامی پروگرام کے دوران منوہر لال کھٹر نے روزگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خاتون کو چندریان-4 پر بھیجنے کی بات کی۔ کھٹر کی اس حرکت پر اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران ایک خاتون نے مطالبہ کیا کہ گاؤں میں ایک فیکٹری لگانے کی کوشش کریں تاکہ خواتین کو روزگار مل سکے، جس پر کھٹر نے مبینہ طور پر کہا کہ اگلی بار چندریان 4، چاند کے اوپر جائے گا، تمہیں اس میں بھیجیں گے! کھٹر نے یہ کہتے ہوئے خاتون کو خاموش بھیٹادیا۔ کھٹر کا یہ جواب سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگے۔

کیٹاگری میں : اہم

اپنا تبصرہ بھیجیں