تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع میں منعقدہ قومی لوک عدالت میں ایک خوشگوار واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گدوال کے سنکلما میٹو میں رہنے والے ڈرائیور گووند کی شادی راجیشوری نامی خاتون سے ہوئی تھی، لیکن گووند نشے کی حالت میں اپنی بیوی سے اکثر جھگڑا کرتا تھا۔ جس کے بعد تنگ آکر راجیشوری نے پولیس اسٹیشن میں شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی۔
آج ڈسٹرکٹ چیف جسٹس کے کوشا کے ساتھ فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج اینیروز کرسچن، سینئر سول جج گنتا کویتا اور جونیئر سول جج اودے نائک کی موجودگی میں منعدہ لوک عدالت نے جوڑے کے درمیان خوشگوار ماحول میں صلح کرائی گئی۔ اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو پھول کا ہار بھی پہنایا۔
گووند نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا اور معزم ججس کے کہنے پر اس نے اپنی اہلیہ سبے بھی معافی مانگی۔ اس واقعہ کے کے بعد حاضرین نے خوشی کا اظہار کیا اور لوک عدالت کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کیا۔


