ایشیا کپ: پاکستان اور انڈیا کا آج کا میچ بارش کے باعث ملتوی، باقی ماندہ میچ کل ہوگا

حیدرآباد (دکن فائلز) ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا میچ مسلسل بارش کے باعث روک دیا گیا ہے جو اب کل ریزرو ڈے پر ہوگا۔ جب میچ روکا گیا تو ہندوستان کا اسکور 24.1 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز تھا۔

کولمبو میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم معرکے میں ہندوستانی اوپنرز نے ابتدا سے ہی پاکستانی بولنگ لائن کے خلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، دونوں اوپنرز نے 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ روہت شرما 56 جبکہ شبمن گِل 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ روکے جانے سے پہلے ویرات کوہلی 8 اور کے ایل راہول 17 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں