حیدرآباد: میرچوک پولیس کی برق رفتار کاروائی، خاتون آٹو میں 16 تولہ سونا بھول گئی، پولیس نے چند گھنٹوں میں بیاگ برآمد کرلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد پولیس نے آج ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کا نمایاں ریکارڈ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عنبرپیٹ ماروتی نگر کی ایک خاتون اپنی والد کے ساتھ آٹو میں ایم جی بی ایس بس اسٹانڈ پہنچی، بس اسٹانڈ میں داخل ہونے کے بعد اسے احساس ہوا کہ اس نے بیاگ جس میں 16 تولہ سونا تھا آٹو میں ہی بھول گئی۔

فوری طور پر خاتون نے پولیس سے رابطہ قائم کیا۔ پویس نے برق رفتار کاروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چند گھنٹوں میں ہی آٹو کا پتہ لگالیا اور 16 تولہ سونا رکھے بیاگ کو برآمد کرلیا۔ پولیس نے بیاگ خاتون کے حوالے کردیا۔ خاتون نے پولیس کی کاروائی سے کافی متاثر ہوئی اور اس نے محکمہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں