حیدرآباد (دکن فائلز) متحدہ عادل آباد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں ڈینگو اور وائرل بخار کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔ نرمل، منچریال، عادل آباد اور آصف آباد میں بڑی تعداد میں لوگ وائرل بخار سے متاثر ہیں۔
ہندوستان ٹائمز تلگو کی رپورٹ کے مطابق نرمل ضلع کے سرکاری و نجی اسپتال مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ جنگلاتی علاقوں کے لوگ بڑی تعداد میں وائرل بخار سے متاثر ہیں۔
وہیں انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ صرف دسیوں افراد ہی ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جبکہ ضلع کے متعدد نجی اسپتال میں ڈینگی بخار کے سینکڑوں متاثرین کے نظر آنے کی اطلاع ہے۔ نرمل ضلع میں واقع ایریا ہسپتال مریضوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے۔


