حیدرآباد (دکن فائلز) پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے 11 لوگوں کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا ۔ قاتل کی شناخت ناگرکرنول ضلع کے اندرا نگر کالونی کے رمتی ستیہ نارائنا (47) عرف ستیم یادو کے طور پر کی گئی۔ ملزم رمتی ستیہ نارائنا پر 11 لوگوں کا بے دردی سے قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ یہ قتل اس نے تلنگانہ، آندھراپردیش اور کرناٹک کے مختلف علاقوں میں کئے۔
شاطر سوامی و ملزم پہلے معصوم لوگوں کو اپنی باتوں کے جال میں پھنساتا اور بڑی رقم بٹورلیتا، بعد میں انہیں چھپے ہوئے خزانہ کی پوجا کے نام پر ویران مقامات پر لیجاتا اور زہر دیکر ہلاک کردیتا۔ ملزم کے قبضہ سے متاثرین کے فون، سم کارڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا۔
شاطر سوامی ایک لاپتہ شخص کیس کی تفتیش میں پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔


