حیدرآباد (پریس نوٹ) محبوب نگر میں پہلی مرتبہ مسٹر تلنگانہ ومسٹر محبوب نگر باڈی بلڈنگ مینس فزیک چمپئن شپ 2024کاانعقادعمل میں آیا۔ جیم شفیع سمیع فٹنس کی جانب محبوب نگرانڈوراسٹیڈیم میں منعقدہ ان مقابلوں میں ممبئی،دہلی، کرناٹک اوردیگرریاستوں کے باڈی بلڈرس نے شرکت کی۔ یہ مقابلے ہرسال شہروں میں ہوتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ ضلع محبوب نگرمیں اس کاانعقادعمل میں لایاگیا ہے۔
تلنگانہ شفیع سمیع باڈی بلڈنگ اور آل ونر محمدانور اور تلنگانہ شفیع سمیع مینس فزیک اور آل ونر سلطان خان نے جیتا جنہیں پچاس پچاس ہزارروپئے انعام سے نوازاگیا جبکہ مسٹر محبوب نگر شفیع سمیع مینس فزیک اینڈ باڈی بلڈنگ اور آل محمد طاہر نے جیتا جنہیں تیس ہزارروپئے انعا م سے نوازاگیا۔ساتھ ہی ساتھ فاتحین کوٹرافی اور سرٹیفکٹ دیاگیا۔
اس کے علاوہ ٹاپ تین باڈی بلڈرس کو بھی نقد انعام دیاگیا۔ منتظمین نے اس موقع پربتایاکہ ضلع محبوب نگر میں اس مقابلہ کاانعقاد کامقصد تمام محبو ب نگر کے نوجوانوں کو صحت اور فٹنس کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ شراب اورصحت کوخراب کرنے والی چیزوں سے خود کو دور رکھیں۔ اس موقع پر عثمان الہاجری (کانگریس قائد)، ایونٹ آرگنائزر محمدعمران (جیم اسوسی ایشن سکریٹری محبوب نگر)،ٹیم شفیع سمیع،کاشی وشواناتھ کٹا، عبید الہاجری، عبداللہ عبسانی، شاہنواز، عبدالرحمن الہجاجری،وسیم الزاں، رضوان اور دیگر موجود تھے۔