(ایجنسیز) مہاراشٹرا کے پونے میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نازک حصے پر گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھٹی جماعت کا گیارہ سالہ طالبعلم شمبھو کالی داس اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ انڈور کلب میں کرکٹ کھیل رہا تھا کہ نازک حصے پر گیند لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
VIDEO | In a shocking incident in #Pune, an 11-year-old boy died while playing cricket after a ball hit his private part.
The deceased has been identified as Shaurya Khadwe.
The incident happened in #Lohegaon on Thursday.https://t.co/0QTgGuCC6K pic.twitter.com/7F7vB3On6E
— Free Press Journal (@fpjindia) May 6, 2024
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شمبھو بولنگ کر رہا تھا کہ بلے باز کی طرف سے کھیلا گیا زوردار شاٹ براہ راست اس کے نازک حصے پر آکر لگتا ہے۔ گیند لگنے سے شمبھو درد کی وجہ سے وہیں پر گر جاتا ہے اور اُس کے دوست اس کی مدد کے لیے پہنچ جاتے ہیں۔
شمبھو کو فوری طور پر قریبی واقع نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی تاہم پولیس نے حادثاتی موت کے حوالے سے کیس درج کرلیا۔