مسلمان عید الاضحی کے دن صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں! مولانا عبدالحفیظ اسلامی کا بیان

حیدرآباد۔ خطیب مسجد صالحہ قاسمؒ وسینئر کالم نگار و صحافی مولانا محمد عبدالحفیظ اسلامی نے اپنے بیان میں تمام برادران اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ اور کہا کہ عید قرباں اہل ایمان کے لئے سخت آزمائش وابتلاء میں بھی؛ حوصلہ و ہمت سے رہنے اور اپنی زندگی صبر واستقلال کے ساتھ بسر کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ انہوں نے بطور خاص مسلمانوں سے یہ اپیل کی کہ عید الاضحی کے دن اپنے شہروں اور گلی کوچوں اور محلوں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں اور یہ احتیاط رکھیں کہ، ذبیحہ کے خون کا بہاو اپنےگھروں تک محدود رہے! ، قربانی کے آلائِش پلاسٹک تھیلی میں بھر کر ڈسٹبین میں ڈالیں۔

یادرہے کہ پا کی ونفاست اسلام کی امتیازی شان و پہچان ہے اسے برقرار رکھنا چاہیے، حفظان صحت کے اصول و ضوابط کا بھر پور خیال رکھتے ہوے اپنی قربانی کا عمل پورا کرلیں، نفاست وستھرائ کی اسلامی تعلیمات پر مکمل عمل کریں۔ مولانا اسلامی نے کہا کہ برادران وطن کے ساتھ اخوت و محبت و بھائی چارگی کے ساتھ عید منائیں،ابتلاء وآزمائش میں پورا اترنا حضرت سید نا ابراھیمؑ کی سنت و مومنانہ شان ہے اسے ہمیشہ اپنے پیش نظر رکیہں اس عظیم خوشی کے موقع پر اللہ تعالی کی کبریائ بیان کرتے ہوے، مظلوم فلسطینی و اپنے وطنی بھائیوں کو دعاوں میں شامل رکھنے کے ساتھ اپنے ملک و ریاست کی ترقی اور امن و امان کے لئے خداے تعالی سے خوب دعائیں کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں