حیدرآباد: دلسکھ نگر کے گنیش پنڈال میں آگ بھڑک اٹھی، منڈپ جل کر خاکستر

حیدرآباد (دکن فائلز) حیدرآباد کے دلسکھ نگر میں پی این ٹی کالونی کے گنیش پنڈال میں گذشتہ رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جبکہ منڈپ کو پوری طرح روئی سے سجایا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا پنڈال جل کر خاکستر ہوگیا۔

واضح رہے کہ کل منڈپ کے آغاز کے ساتھ ہی سارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں