اسرائیلی فوج کو بربریت سے روکنے والا دلیر فلسطینی ضعیف شخص شہید (ویڈیو دیکھیں)

(ایجنسیز) ضعیف فلسطینی شخص کو صیہونی فوج نے شہید کردیا، تاہم شہادت سے قبل 66 سالہ زیاد ابو حلیل نے ظالموں کو یہ پیغام دے دیا کہ فلسطینی مجاہد موت سے نہیں ڈرتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے بہیمانہ تشدد نے ایک بزرگ شہری کی جان لے لی جن کی شہادت سے کچھ دیر قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

https://x.com/Timesofgaza/status/1843712805008224303

زیاد ابو حلیل ایک بہادر اور دلیر فلسطینی تھے جو اسرائیلی فوج کے سامنے ڈھال بن کر پُر امن احتجاجی مظاہرین کی حفاظت کیا کرتے تھے۔ فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بزرگ شہری زیاد ابو حلیل کے گھر پر اسرائیلی فوجیوں نے چھاپا مارا اور بدترین تشدد کیا جن سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

بزرگ شہری کی شہادت سے قبل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انھیں اسرائیلی فوجیوں کو شیلنگ اور فائرنگ سے روکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ زیاد ابو حلیل کی چھاپا مار کارروائی کے دوران ہلاکت کا علم نہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں