حیدرآباد : کوٹھی ENT ہاسپٹل کے سینئر اسسٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

حیدرآباد (دکن فائلز) اینٹی کرپشن بیورو نے حیدرآباد کے کوٹھی ای این ٹی گورنمنٹ ہاسپٹل کے سینئر اسسٹنٹ سنتوش تیواری کو 3000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ سنتوش نے ایک شخص کو ریٹائرمنٹ کے تقریباً ایک لاکھ روپئے فراہم کرنے کے لیے 20 ہزار روپئے کا مطالبہ کیا تھا۔ سنتوش نے اس سے قبل 17 ہزار روپئے رشوت وصول کرلی تھی تاہم اب باقی کے تین ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

“اگر آپ سے کوئی رشوت مانگے تو فوری طور پر 1064 ڈائل کریں اور اے سی بی سے شکایت کریں”

اپنا تبصرہ بھیجیں