تلنگانہ میں آئندہ 4 دنوں تک بارش کی پیش قیاسی، حیدرآباد و دیگر اضلاع کےلئے آرینج الرٹ

حیدرآباد (دکن فائلز) محکمہ موسمیات کے مطابق نے اگلے چار دنوں تک تلنگانہ بھر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ حیدرآباد شہر اور مضافاتی علاقوں میں آئندہ دو دنوں تک گرج و چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہوگی۔ اس دوران 40 تا 50 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

حیدرآباد میں جمعرات کی رات سے جمعہ کی صبح تک کئی علاقوں میں بارش ہوئی جس کی وجہ سے عوام کو گرمی سے کچھ راحت ملی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق سب سے زیادہ بارش لنگر حوض میں 58 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ راجندر نگر میں 57.3 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق نرمل، نظام آباد، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول و دیگر اضلاع کے کچھ علاقوں میں گرج چمک اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس تناظر میں جگتیال، راجنا سرسیلہ، کریمنگر، پدا پلی، رنگا ریڈی، حیدرآباد اور میڑچل ملکاجگیری اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

عادل آباد، کمارمبھم آصف آباد، منچیریال، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، سدی پیٹ، بھونگیی، جے شنکر بھوپالپلی، ملگ، کتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ اور سوریہ پیٹ اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے تین دنوں تک دن کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں