فریدآباد میں ڈاکٹر سے ضبط شدہ دھماکہ خیز مواد جموں و کشمیر پولیس اسٹیشن میں پھٹ پڑا، 9 ہلاک

حیدرآباد (دکن فائلز) جموں و کشمیر میں سرینگر کے قریب نوگام کے ایک پولیس اسٹیشن میں جمعہ کی رات ضبط شدہ دھماکہ خیز مواد کے ایک بڑے ذخیرے کے اچانک پھٹنے سے کم از کم نو افراد ہلاک اور 29 دیگر زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر پولیس اہلکار اور فرانزک ٹیم کے اہلکار تھے، جو دھماکہ خیز مواد کی جانچ کر رہے تھے۔ سری نگر انتظامیہ کے دو اہلکار بھی دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب وہ دھماکہ خیز مواد کو رکھا جارہا تھا جو حال ہی میں ہریانہ کے فرید آباد سے لایا گیا تھا۔

زخمیوں کو ہندوستانی فوج کے 92 بیس ہسپتال اور شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پہنچایا گیا ہے۔ سینئر پولیس اہلکار نوگام پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں