حیدرآباد (دکن فائلز) سرزمینِ دکن کی ممتاز، قدآور اور ہر دلعزیز علمی و دینی شخصیت، معروف فقیہ، صاحبِ علم و عمل، صدر مسلم یونائیٹیڈ فورم اور جامعہ نظامیہ کے سابق نائب مفتی حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ و قاری سید صادق محی الدین فہیم ولد مولوی قادر محی الدین صاحب مرحوم اس دارِ فانی سے دارِ بقا کی جانب رحلت فرما گئے۔ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
نمازِ جنازہ اور تدفین:
مرحوم کی نمازِ جنازہ 17 نومبر 2026 بروز منگل رات 10:30 بجے احاطہ جامعہ نظامیہ، حسینی علم حیدرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت عبداللہ شاہ نقشبندی مصری گنج میں عمل میں آئے گی۔
حضرت مفتی صاحب مرحوم کے سانحۂ ارتحال کی خبر پھیلتے ہی حیدرآباد سمیت پورے تلنگانہ، دکن اور ملک کے مختلف حصوں کے علمی، دینی، ملی اور سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان کی وفات کو ملتِ اسلامیہ، بالخصوص دکن کے علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک عظیم سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ خبر بھ پڑھیں:
دکن کے نامور عالمِ دین حضرت مولانا مفتی حافظ و قاری سید صادق محی الدین فہیم کا انتقالِ پُرملال


