فلسطین کاز کے حمایتی، ممتاز عالم دین اور داعی اسلام شیخ طائس الجمیلی کا انتقال

حیدرآباد (دکن فائلز) نامور مبلغ شیخ طائس عبداللہ الجمیلی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تقریباً 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے دعوت، تربیت، فلاحی اور انسانی خدمات کے میدانوں میں کئی دہائیوں پر محیط ایک گراں قدر خدمات انجام دیں۔

الجمیلی منگل کے روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ ان کی پوری زندگی دعوتی و انسانی سرگرمیوں اور امت مسلمہ کے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطین کی حمایت سے عبارت رہی اور انہوں نے ان تمام ممالک میں اپنے گہرے نقوش چھوڑے جہاں انہوں نے کام کیا اور قیام پذیر رہے جن میں بالخصوص عراق، کویت اور قطر شامل ہیں۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے مرحوم کے جرات مندانہ مواقف کو حماس نے یاد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے مختلف مراحل میں ان کی مدد، معرکہ طوفان الاقصیٰ کے دوران غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ میں ان کے کردار اور آزادی، خودمختاری و حق واپسی کے فلسطینی حقوق کی حمایت پر انہیں شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

حماس نے الشیخ الجمیلی کے اہل خانہ، ان کے صاحبزادوں، اقرباء، بھائیوں، شاگردوں اور دنیا بھر میں موجود ان کے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور فلسطین و عالم اسلام کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کا بہترین صلہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں