سیلفی کے شوق کی وجہ سے چار مسلم لڑکیاں آبشار میں گرکر ہلاک ہوگئیں۔ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کے بیلگاوی میں چار مسلم لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران آبشار میں گرکر جاں بحق ہوگئیں۔
عینی شاہد کے مطابق چار لڑکیاں سیلفی لینے کے دوران آبشار کے نیچے واقع کنٹہ میں گرگئی اور ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔ کٹاواڑہ آبشار میں پھسل کر گرنے سے چار نوجوان لڑکیاں ڈوب گئیں۔
یہ سانحہ کرناٹک-مہاراشٹرا سرحد پر واقع کٹاواڑ آبشار میں پیش آیا جس میں چار نوجوان مسلم لڑکیاں جاں بحق ہوگئی جن کا تعلق بیلگاوی سے تھا وہ اپنے خاندان کے ساتھ کٹاواڑ آبشار دیکھے یہاں آئیں تھیں۔
سیلفی لینے کے دوران جملہ پانچ لڑکیاں پھسل کر آبشار میں گرگئیں جبکہ ایک لڑکی کسی طرح کنارہ پر پہنچ گئی اور بچ گئی وہیں چار لڑکیاں آبشار میں ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئیں۔
جاں بحق نوجوان مسلم لڑکیوں کی شناخت 17 سالہ آسیہ، 20 سالہ قدسیہ، 20 سالہ رخسار اور 20 سالہ تسمیہ کے طور پر کی گئی۔
4 Muslim girls die as they slip into Kitwad falls
کرناٹک کے بیلگاوی میں دلخراش واقعہ: سیلفی لینے کے دوران 4 مسلم لڑکیاں آبشار میں گرکر جاں بحق