عمان کے صلالہ میں مردوں کے جونیئر ہائی ایشیاء کپ 2023 کے سنسنی خیز فائنل میچ میں ہندوستان نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہرادیا۔
ہندوستان کیلئے مردوں کے جونیئر ایشیاءکپ میں یہ چوتھا خطاب ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان 2004، 2008 اور 2015 میں یہ خطاب جیت چکا ہے۔ اس خطابی جیت کے ساتھ ہندوستان مردوں کے جونیئر ایشیاء کپ کی تاریخ میں سب سے کامیاب ملک بن گیا ہے۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں تین خطاب جیتنے کے ساتھ دوسریہاکی میں کَل رات اُومان کے صلاح میں سب سے کامیاب ٹیم ہے، لیکن اُس نے اپنا آخری خطاب 27 سال پہلے 1996 میں جیتا تھا۔
اس سے قبل ہندوستان اور پاکستان ایک ہی گروپ میں تھے اور دونوں ہی ٹیمیں گروپ مرحلے میں کوئی بھی میچ نہیں ہاری تھیں، کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔ البتہ ہندوستان گول کے فرق کے اعتبار سے گروپ میں سرفہرست آنے میں کامیاب رہا اور پاکستان دوسری پوزیشن پر رہا۔ سیمی فائنل مقابلوں میں ہندوستان نے جمہوریہ کوریا کو ایک کے مقابلے 9 گول جبکہ پاکستان نے ملیشیا کو دو کے مقابلے 6 گول سے ہرایا تھا۔ مردوں کا جونیئر ایشیاءکپ ہاکی ٹورنامنٹ اومان میں 8 سال کے بعد ہوا ہے۔


