حیدرآباد میٹرو ریل نے آج طلبا برادری کو خوشخبری دی ہے۔ میٹرو ریل کی جانب سے نئے خصوصی اسٹوڈنٹ پاس آفر کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسمارٹ کارڈ کی شکل میں دستیاب ہونے والے اس پاس کی مدت 30 دن کی ہوگی جبکہ اس کے ذریعہ 30 مرتبہ سفر کی سہولت رہے گی وہیں اس پاس کےلئے صرف 20 ٹرپس کی رقم ہی ادا کرنی ہوگی۔
میٹرو ریل اسٹوڈنٹ پاس کی سہولت یکم جولائی سے 31 مارچ 2024 تک رہے گی۔
طلبا میٹرو پاس سمارٹ کارڈ جے این ٹی یو، ایس آر نگر، امیرپیٹ، وکٹوریہ میموریل، دلسکھ نگر، نارائن گوڑہ، ناگول، پریڈ گراؤنڈس، بیگم پیٹ، رائے درگ میٹرو اسٹیشنوں پر صبح 11 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان لے سکتے ہیں، یہ آفر صرف 9 ماہ کے لیے ہی دستیاب رہے گا۔
طلباء یکم جولائی 2023 سے 31 مارچ 2024 تک اسٹوڈنٹ پاس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ میٹرو کارپوریشن نے واضح کیا کہ فی طالب علم کو صرف ایک سمارٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یکم اپریل 1998 کے بعد پیدا ہونے والے طلباء اس پاس کے اہل ہیں۔ میٹرو کارپوریشن کے ایم ڈی نے طلبا سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کی ہے۔


