چار مردوں سے شادی کرکے انہیں لوٹنے والی عیاش خاتون گرفتار

انوشا، ورنگل میں جرائم کے ایک بڑے گروہ کی رکن ہے، شادی کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو راغب کرتی ہے اور ان سے شادی کرکے گھر سے پیسے اور سونا لے کر فرار ہوجاتی ہے۔ پھر دوبارہ کسی اور کو اپنا شکار بنالیتی ہے۔ اس نے اب تک چار لوگوں سے شادی کرکے انہیں لوٹا ہے۔ راماگنڈم کے ریونت کی شکایت کے بعد پولیس نے انوشا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راماگنڈم این ٹی پی سی اناپورنا کالونی کا ریونت کا طلاق ہوا تھا شدہ اور طلاق یافتہ تھا۔ ریونت کی دو دکانیں ہیں، اس نے شادیوں کی ویب سائٹ کے ذریعہ ورنگل کی ایک نوجوان خاتون انوشا سے ملاقات کی۔ دونوں نے شادی کےلئے رضامندی ظاہر کی اور سادگی کے ساتھ مندر میں شادی کرلی۔ ریونت نے 14 دسمبر 2022 کو انوشا سے شادی کی۔ اس وقت اس نے اسے 70 ہزار روپے نقد اور 4 تولے سونا دیا۔ شادی کے بعد دلہن اپنے رنگ میں آگئی اور شوہر سے شراب اور سگریٹ کی فرمائش کرنے لگی، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ شادی کے بعد انوشہ دو ماہ تک اس کے ساتھ رہی اس کے بعد وہ گھر سے پیسے اور طلائی زیورات لے کر چلی گئی۔ جب وہ اپنی بیوی کے ٹھکانے کی تلاش میں اس کے گھر گیا تو ریونت یہ جان کر حیران رہ گیا کہ تین شادیاں ہوچکی ہیں۔
چوتھے شوہر نے این ٹی پی سی پولیس میں انوشا کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت کی، جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا اور انوشا کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات میں حیرت انگیز باتیں سامنے آئیں۔ پولیس کو پتہ چلا کہ انوشا نے محبوب آباد ضلع کے شانیگاپورم گاؤں کے ایک شخص سے شادی کی اور ان کی ایک چھ سال کی بیٹی ہے۔ اس کے بعد اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد اس نے محبوب آباد اور جناگامہ اضلاع کے دو نوجوانوں سے شادی کی اور شادی کے کچھ دنوں بعد ہی وہ پیسے اور سونا لیکر فرار ہوگئی۔
پولیس نے اس شبہ کا بھی اظہار کیا کہ اس دھوکہ باز خاتون نے نہ صرف چار شادی کی ہوں گی بلکہ اس نے چینائی اور بنگلور کے کئی نوجوانوں کو بھی شادی کی ویب سائٹس کے ذریعے دھوکہ دیا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں