حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں تیز رفتار BMW کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی (ویڈیو دیکھیں)

تلنگانہ میں حیدرآباد کے بنجارہ ہلز علاقے میں ایک تیز رفتار SUV کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بی ایم ڈبلیو چلانے والی خاتون حادثے کے وقت مبینہ طور پر نشے میں تھی۔


یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا اور اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اسکوٹر پر جارہا ہے جبکہ مخالفت سمت سے آرہی ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی۔ متاثرہ شخص جی ایچ ایم سی کا ملازم ہے جسے حادثہ کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں