حیدرآباد کے مادھاپور پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک حادثہ میں انٹلی جنس بیورو کے عہدیدار حادثاتی طور پر اسٹیج سے گرکر ہلاک ہوگئے۔
اطلاع کے مطابق نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو کے مجوزہ دورہ کو لیکر انٹلی جنس عہدیدار پیشگی سیکوریٹی چیکنگ کےلیے اسٹیج کے مقام پر گئے جہاں وہ غلطی سے پھسل گئے۔
ایک پولیس عہدیدار کے مطابق انٹلی جنس عہدیدار امریش نے مادھا پور کے شلپاکلا مقام پر سیکوریٹی چیکنگ کےلیے آئے تھے جہاں 20 مئی کو نائب صدر جمہوریہ ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ہیں۔ امریش، سیکوریٹی چیکنگ کے دوران اسٹیج سے نیچے گرپڑے۔ حادثہ میں ان کے سر پر شدید چوٹ لگی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔