حیدرآباد میں میڈیکل کے طالب علم نے عجیب انداز میں خودکشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پاپی ریڈی نگر کا ساکن 21 سالہ ڈکشٹ ریڈی سکندرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس سال دوم کے طالب علم نے اپنا پرائیویٹ پارٹ کاٹ کر خودکشی کرلی۔
ڈکشٹ ریڈی نے اپنے گھر میں جسم کا حصہ کاٹ کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈکشٹ ریڈی کے والدین سومی ریڈی اور کرونا جب گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تو ڈکشٹ نے خودکشی کرلی اور جب وہ گھر واپس آئے تو دیکھا کہ ڈکشٹ کا کمرہ بند ہے اور آواز دینے پر بھی وہ دروازہ نہیں کھول رہا ہے تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ کمرہ کی کھڑی سے دیکھا توڈکشٹ ریڈی خون میں لت پت پایا گیا۔ فوری طور پر 108 کو کال کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ڈکشٹ ریڈی نے کچھ عرصہ قبل نیندکی گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم اس کے گھر والوں نے وقت رہتے اسے ہسپتال منتقل کیا تھا جس کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔