تلنگانہ میں نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019 کے خلاف آٹو کیب اور لاری ڈرائیور یونین کی جانب سے آج ایک روزہ ریاست گیر بند منایا جارہا ہے۔
یونین کے مطابق جہاں ایک طرف پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے سخت مشکلات پیش آرہی ہیں وہیں موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بھاری جرمانوں کی وجہ سے اس شعبہ سے جڑے افراد کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ یونین نے فوری طور پر نئے ایکٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
ہڑتال کو دیکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملازمین و طلبا کو پریشانی سے بچانے کےلیے آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بسیں چلائی جارہی ہیں۔