ریاست تلنگانہ میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست کے زیادہ تر اضلاع کو وارننگ جاری کر دی ہے۔ محکمہ نے موسلادھار بارش کا سلسلہ مزید 48 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش قیاسی کے بعد تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کو تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے نجی تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کا مشورہ دیا۔
شدید بارش کے پیش نظر ریاست تعلیمی اداروں کو 21 جولائی جمعہ اور 22 جولائی ہفتہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اب تعلیمی ادارہ 24 جولائی بروز پیر کو دوبارہ کھلیں گے۔
مسلسل بارشوں کے پس منظر میں تلنگانہ حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ لیا ہے۔ سی ایم کے سی آر نے جمعہ اور ہفتہ کو جی ایچ ایم سی حدود میں واقع تمام سرکاری دفاتر میں بھی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وہیں کے سی آر نے نجی دفاتر کو بھی آئندہ دو دنوں تک دفاتر کو بند رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
بارش کی وجہ سے سڑکوں پر پانی جمع ہے جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے سی ایم کے سی آر نے تعلیمی اداروں کے علاوہ دفاتر میں دو دنوں تک تعطیلات کا فیصلہ کیا۔ سی ایم کے سی آر نے محکمہ لیبر کو اس سلسلہ میں ضروری اقدامات کرے کی بھی ہدایت دی۔