تلنگانہ میں اقلیتوں کو ایک لاکھ روپئے کی امداد، غریب افراد کی مدد کرنا کے سی آر حکومت کا مقصد، احکامات جاری

تلنگانہ حکومت نے ریاست میں رہنے والے اقلیتوں کو خوشخبری دی ہے۔ کے سی آر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں غریب اقلیتوں کو ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ حکومت نے نئی اسکیم سے متعلق احکامات جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امدادی رقم براہ راست مستفیدین کو دی جائے گی۔ اس معاملہ میں وزیر فینانس ہریش راؤ نے حال ہی میں وضاحت کی تھی۔

تلنگانہ میں اب بی سی طبہ کی طرح اقلیتوں کو بھی امداد دی جارہی ہے۔ اقلیتی طبقہ کے غریب افراد کو تلنگانہ حکومت نے ایک لاکھ کی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے بتایا کہ اس اسکیم سے اقلیتوں کو مالی طور پر خود انحصاری میں مدد ملے گی۔ سی ایم کے سی آر نے کہا کہ یہ اسکیم ذات پات اور مذہب سے قطع نظر غربت کو ختم کرنے کے لیے لائی گئی ہے۔ سی ایم نے کہا کہ حکومت پہلے ہی تمام طبقات کے غریبوں کی مدد کر رہی ہے۔ سی ایم کے سی آر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاستی حکومت اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کے لئے پرعزم ہے۔

کے سی آر نے یاد دلایا کہ تعلیم اور روزگار سمیت مختلف شعبوں میں کئی اسکیموں کو نافذ کرکے اقلیتوں میں غربت اور پسماندگی کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں