مرکز کی نریندر مودی حکومت کے خلاف کانگریس، بی آر ایس اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو قبول کرلیا گیا ہے۔
نریندر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گگوئی نے تحریک عدم اعتماد پیش کی جسے کی قبول کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں سے مشاورت کے بعد تحریک عدم اعتماد پر بحث کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
وہیں بی آر ایس ایم پی نما ناگیشور راؤ نے لوک سبھا میں مرکز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس پیش یا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی پر منی پور مسئلہ پر خاموشی رہنے کا الزام عائد کیا۔ ایم پی نما نے رول 198 کے تحت نوٹس پر بحث کرنے کی گذارش کی۔


